آئندہ دس سال کے دوران متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کو 17 فیصد تک بڑھایا جائے گا، وزیر توانائی عمر ایوب

108
APP06-17 ISLAMABAD: February 17 - Minister for Power Mr. Omar Ayub Khan talking to media persons after a meeting with delegation of Saudi Investors, led by Chairman ACWA Power International, Mr. Mohammad A. Abunayyan at Board of Investment. APP photo Saeed-ul Mulk

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 50 تا 60 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، آئندہ دس سال کے دوران متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار (انرجی مکس) کو 17 فیصد تک بڑھایا جائے گا جو اس وقت 4 فیصد ہے۔ وزیر توانائی عمر ایوب کی میڈیا سے خصوصی گفتگو بجلی کی پیداوار میں 35 تا 40 ارب ڈالر جبکہ ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن کے شعبوں کی اپ گریڈیشن میں بھی 15 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ انرجی مکس سے مستقبل میں بجلی کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی جس سے قومی معیشت کی ترقی ہو گی۔ بجلی کی قیمتیں کم ہونے سے ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا، سعودی سرمایہ کاری سے برآمدات بڑھیں گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامت کر رہی ہے اور بجلی کے شعبہ میں پیداوار اور ڈسٹری بیوشن کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی پیش کش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان سے نہ صرف سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد بحال ہونے سے سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہو گا۔