آئندہ دو روز کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، محکمہ موسمیات

117
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):آئندہ دو روز کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) ہفتہ کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اوربالا ئی خیبر پختو نخوا میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔

پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/ سموگ چھائی رہے گی۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ ، سکردومنفی10 ،گوپس منفی 6 ، گلگت ، کالام منفی 5،استور ، سری نگرمنفی 4، راوالاکوٹ اورقلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔