آئندہ رمضان میں حکومت یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے بنیادی ضرریات کی اشیاء پر ایک ارب سے زائد روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی،وفاقی وزیر رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی

259
APP40-21 ISLAMABAD: April 21 - Federal Minister for Industries & Production, Ghulam Murtaza Khan Jatoi presenting a shield to honest officer of Utility Store Corporation. APP

آئندہ رمضان میں حکومت یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے بنیادی ضرریات کی اشیاء پر ایک ارب سے زائد روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی،وفاقی وزیر رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ آئندہ رمضان میں حکومت یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے بنیادی ضرریات کی اشیاء پر ایک ارب سے زائد روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ یہ سبسڈی ملک میں پانچ ہزار سے زائد یوٹیلٹی سٹورزپر دستیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین میں امتیازی کارکردگی کی شیلڈز اور سرٹیفیکٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے۔