آئندہ سال مارچ تک ملک سے تما م اندھیرے دور ہوجائیں گے،وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی

101
APP20-03 CHANAB NAGAR: December 03 - Minister of State for Water and Power Abid Sher Ali addressing after inauguration of 132 KV Grid Station. APP photo by Tasawar Abbas

چنیوٹ۔03 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا پاکستان میں 2018مارچ تک تما م اندھیرے دور ہوجائیں گے پانی کا مسئلہ بھی حل کرلیا گیا ہے ،آئندہ سال میں لالیاں میں 220گریڈ اسٹیشن بھی مکمل ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ہے ٹی وی چینل اور پریس کانفرنسوں میں ثبوتوں کے پیپر لہرانے والے کے پاس عدالت عظمی میں ثبوت پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے ، چنیوٹ کے علاقہ چناب نگر میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف کے نو سالہ دور میں صرف تختیاں لگائی گئیں کام نہیں کیے گئے پی پی دور میں ایک میگا وٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی مارچ 2018تک ملک میں دس ہزار میگا وٹ تک بجلی پیدا ہوسکے گی۔ ،,نواز شریف کو جلاوطن کیا گیا ،, مشرف دور میں کھنگالا گیا لیکن کچھ حاصل نہ ہوانیلم پاور پروجیکٹ میں غبن کیا گیا جو منصوبہ 282ارب میں مکمل ہونا تھا وہ اب 430ارب میں مکمل ہوگا 2012-13میں ہر پانچ منٹ بعدایک سے دوگھنٹے بجلی بند رہتی تھی اب لوڈشیڈنگ صفر فی صد رہ گئی ہے ۔