جنیوا ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے جنیوا میںکووڈ19-کے بارے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے خلاف تقریباً 200 اقسام کی ویکسین کلینیکل یا حتمی آزمائشی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور 2021 کے آخر تک 2 ارب ویکسینز فراہم کرنے کا ہدف طے کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے ٹولز ایکسلریٹر نامی بین الاقوامی تعاون کے اقدام کو وسعت دینے کے لئے اب بھی35 ارب امریکی ڈالر کی فنڈنگ درکار ہے۔