آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی اورخوشحالی کو ووٹ دیںگے سینیٹ کے الیکشن کے بعد عام انتخابات بھی اکثریت سے جیتیں گے ،مز ید میگاپراجیکٹ لائینگے، محمدشہبازشریف

59
پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

لاہور۔4 مارچ(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام جھوٹ اورالزام تراشی کی منفی سیاست پسند نہیں کرتے وہ ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں ۔2018ءکے انتخابات میں عوام ترقی اورخوشحالی کو ووٹ دیںگے۔جھوٹ اورالزام تراشی کی سیاست اپنی موت آپ مرجائے گی۔پاکستان کی ترقی کا سفرجاری ہے اورجاری رہے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترقی اورخوشحالی عوام کا حق ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا۔ترقی کے سفر میںحائل ہونے والوں نے دراصل عوام کے ساتھ دشمنی کامظاہر ہ کیا ہے ۔ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔