آئندہ عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس بدھ کو ہوگا

83
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):آئندہ عام انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس (کل) بدھ کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس دوپہر دو بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔پ

ہلے یہ اجلاس 4 اکتوبر کو طلب کیاگیا تھا تاہم اسے 11 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردیاگیا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 21 سیاسی جماعتوں کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ ان سیاسی جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کا مسودہ بھی ارسال کیاگیا ہےتاکہ وہ اس کو دیکھ کر اپنی تجاویز دے سکیں۔