آئندہ مالی سال میں مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ، چین ایک ارب ڈالر کی کی گرانٹ دے گا، سی پیک سیکرٹریٹ

116

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ء میں روزگار کے مواقع کی فراہمی، تعلیم، صحت زراعت، غربت میں کمی، پانی کی فراہمی، اور فنی تربیت کے لئے مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے چین پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی کی گرانٹ دے گا۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق اس سلسلہ میں سماجی و معاشی ترقی کے جیسے کئی معاہدوں پر دونوں ممالک دستخط کر چکے ہیں۔ سی پیک کے تحت تمام صوبوں کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ رواں سال مئی میں خصوصی معاشی زون رشکئی کا افتتاح بھی ہو جائے گا، گوادر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے جبکہ سی پیک کے تحت مزید سماجی و زرعی شعبوں کے علاوہ صنعتی زونز میں بھی چینی صنعتوں کی منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔