22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ مالی سال کے بجٹ میں ادارےکے مالی استحکام کے لئے اقدامات...

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ادارےکے مالی استحکام کے لئے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایاجائے گا،ڈی جی ایف ڈی اے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 19 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے)کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ شہری ترقی اور عوامی فلاح وبہبود ہماری پالیسیوں کا محور ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ادارہ کے مالی استحکام کے لئے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایاجائےگا۔ انہوں نے ایف ڈی اے کے سالانہ بجٹ کی تجاویز کاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران تمام شعبوں میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ حکمت عملی کے تحت ادارے کی آمدنی میں اضافہ کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں اور اس ضمن محکمانہ اقدامات کا دائرہ وسیع کیاجائے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایف ڈی اے سٹی فیزٹوکی ترقی کے لئے پلان مرتب کیاجائے تاکہ آمدن کے زیادہ وسائل میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف ڈ ی اے کی املاک و زمینوں کو فائدہ بخش منصوبوں کے لئے بروئے کار لائیں اور گلستان پلازہ سے آمدن کے لئے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے بجٹ مختص کرنے اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو قابل عمل بنانے کے لئے مؤثر لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی دیکھ بھال پر گہری توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ نظم و نسق کے ساتھ کھیلو ں و تفریحی سرگرمیوں کے لحاظ سے اس منصوبے کو کسی بھی اعلیٰ پائے کے کلب سے کم نہیں ہوناچاہئے۔ انہوں نے بجٹ تجاویز کو مستقبل کے ترقیاتی تقاضوں کے مطابق بنانے اور غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جدید تقاضوں کے مطابق ادارے میں مختلف اصلاحات کو بجٹ تجاویز کا حصہ بنایاجائے تاکہ سروسز کے معیار میں عوامی توقعات کے مطابق مزید بہتری لانے میں کوئی کسر نہ رہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ا ے دلاور خاں چد ھڑ، چیف انجینئر مہرایوب اور مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ودیگر افسران نے شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں