- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے آئندہ مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 700 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔ این ایچ اے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موٹر ویز اورہائی ویز کی تعمیر کے 13 بڑے منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران 2018 کے اختتام تک 12 مزید نئے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42196
- Advertisement -