آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 2709 ارب روپے مختص

67
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 2709 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 1150 ارب جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگراموں کے لئے 1559 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے جانے کی تجویز ہے ۔

جمعہ کو جاری ہونے والی پی ایس ڈی پی 24۔2023 کےمطابق بجٹ میں حکومت نے ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 5ارب 45 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے ایک ارب 11 کروڑ، کیبنٹ ڈویژن کے لئے 90 ارب 12کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 4 ارب 5کروڑ ، کامرس ڈویژن کے لئے ایک ارب 10 کروڑ ، کمیونیکیشن کےلئے 36 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 3 ارب 40 کروڑ ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 2 ارب ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 80 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 8ارب 50 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئے 3 ارب 22 کروڑ، صوبوں اور سپیشل ایریاز کے لئے ایک کھرب 67 ارب 90 کروڑ، سپیشل ایریا اے جے کے گلگت بلتستان کے لئے 60 ارب 90 کروڑ، ضم شدہ اضلاع کے لئے 57 ارب ،

صوبائی منصوبوں کے لئے 50 ارب ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 59 ارب 70 کروڑ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 40 ارب 68 کروڑ ، انسانی حقوق کے لئے 81 کروڑ ، صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 3 ارب ، انفارمیشن براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 2 ارب ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 6 ارب، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 90 کروڑ، لا جسٹس ڈویژن کے لئے ایک ارب 40 کروڑ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے لئے 3 ارب 30 کروڑ،

نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 15 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن کے لئے 8 ارب 85 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 13 ارب 10کروڑ، قومی تاریخ ورثہ ڈویژن کے لئے 54 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 26 ارب ، 10 کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 15 کروڑ ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 50 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 24 ارب 89 کروڑ، تخفیف غربت ڈویژن کے لئے 50 کروڑ،

ریلویز ڈویژن کے لئے 33 ارب ، مذہبی امور ڈویژن کے لئے 80 کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 3 ارب 20 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے لئے 8 ارب، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لئے 96 کروڑ، سپارکو کے لئے 6 ارب 90 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے ایک کھرب 75 ارب ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے ایک کھرب 57 ارب 50 کروڑ، پاورڈویژن کے لئے 54ارب 55 کروڑ، پرائم منسٹر انیشی ایٹو کے لئے 80 ارب ، منصوبوں کے واجبات کے لئے 5 ارب ، وی جی ایف فار پی پی پی پراجیکٹ کے لئے 20 ارب ، صوبوں کے لئے 1559 ارب روپے کے فنڈز تجویزکئے گئے ہیں۔