آئندہ مالی سال کے فنانس بل2019ءمیں چار نئے شیڈولز متعارف کروائے جا سکتے ہیں،کارپوریٹ اور انفرادی انکم ٹیکس کی شرح 29فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد تک لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ایف بی آر

82

لاہور۔2جون(اے پی پی )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے ذریعے فنانس بل2019ءمیں چار نئے شیڈولز متعارف کئے جا سکتے ہیں۔فیڈل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت اس وقت تعلیمی اداروں،ہسپتالوں،بیوٹی پارلرز،چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس ایم ایز)،بلڈرز،ڈویلپرز اور جیولرز کے لئے خصوصی ٹیکس کے قوانین پر غور کر رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق کاروبار کو پروفیشنل بنانے کے مقصد کے تحت مخصوص ٹیکس قوانین سے قانونی تقاضوں پورے ہو ںگے کیونکہ کچھ ٹیکسز ادا کرنے کے بعد کم از کم وہ ٹیکس عدم ادائیگی کی فہرست سے بھی نکل جائینگے۔