آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی پروگرام کا حجم16 کھرب75 ارب روپے ، وفاق کا حصہ 8 کھرب ، صوبوں کا 8 کھرب75 ارب روپے ہوگا، بجلی کے شعبہ کو اولین ترجیح ، پروگرام میں ایک کھرب 43 ارب روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے

131

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) آئندہ مالی سال2016-17ءکے قومی ترقیاتی پروگرام کا حجم16 کھرب75 ارب روپے ہوگا جس میں وفاق کا حصہ 8 کھرب روپے اور صوبوں کا حصہ8 کھرب75 ارب روپے ہوگا۔ ترقیاتی پروگرام میں ایک کھرب 43 ارب روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔ آئندہ مالی سال 2016-17ء کے قومی ترقیاتی پروگرام وژن 2025ءمیں متعین کئے گئے طویل المدتی مقاصد اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے ۔ قومی اقتصادی کونسل نے 30 مئی 2016ءکو قومی ترقیاتی پروگرام برائے 2016-17 ءکی منظوری دی تھی ۔