اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبی وسائل ڈویژن کے ہائیڈل منصوبوں کی 13 جاری سکیموں پر80 ارب روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔
جمعہ کو جاری ہونے والی پی ایس ڈی پی 24-2023 کے مطابق بجٹ میں ورسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کے لئے 2 ارب 58 کروڑ 60لاکھ روپے ، تربیلا فائیو توسیع پن بجلی منصوبے کے لئے 4 ارب44 کروڑ 94 لاکھ روپے ، تربیلا فور توسیع منصوبےکے لئے 59 کروڑ روپے ، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لئے 4 ارب 82 کروڑ 80 لاکھ روپے، منگلا پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 4 ارب 21 کروڑ روپے اور داسو پن بجلی منصوبے کے لئے 58 ارب روپے 59 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔