اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبی وسائل ڈویژن کے آبی شعبہ کی جاری مختلف سکیموں پر83 ارب 44 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔ جمعہ کو جاری ہونےوالے پی ایس ڈی پی 24-2023 کے مطابق بجٹ میں ضلع گوادر میں بسول ڈیم کی تعمیر کے لئے 3ارب 27 کروڑ 38 لاکھ روپے،
آواران ڈیم کے لئے 3 ارب، پنجگور ڈیم کے لئے 2 ارب 50 کروڑ ، وندر ڈیم کے لئے 2 ارب روپے ، دیامیر بھاشاڈیم کے لئے 25 ارب روپے،کے۔ فور واٹر سپلائی سکیم کے لئے 15 ارب 50 کروڑ روپے ، مہمند ڈیم کے لئے 10 ارب 50 کروڑ روپے، بلوچستان کے مختلف علاقوں 100 ڈیموں کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپےاور کرم تنگی ڈیم کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔