اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خزانہ ڈویژن کے 6 جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 85 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ اور اسے مرکزی دھارے میں لانے کے منصوبہ کیلئے 16 کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار روپے، وفاقی حکومت میں پی ایف ایم پالیسی فریم ورک کے نفاذ کے منصوبہ کیلئے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے، پاکستان منٹ کو جدید بنانے اور اسے اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ کیلئے 15 کروڑ روپے، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹ اکیڈمی اسلام آباد کیلئے 33 کروڑ روپے، وفاقی اور صوبائی سطح پر پی ایف ایم کے تحت آن لائن بلنگ سلوشن منصوبہ کیلئے 5 کروڑ روپے اور خواتین کیلئے مخصوص مالیات سے متعلق منصوبوں کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔