آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں سی پیک منصوبوں کے لئے خطیر رقم مختص

150
PSDP

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024 کےترقیاتی پروگراموں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ترقیاتی کاموں کےلئے خطیر رقم مختص کی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سی پیک سنٹر آف ایکسی لینس کے لئے 25کروڑ، سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 22کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

سی پیک منصوبے کے تحت سماجی شعبے کے 27 منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہےجس میں تخفیف غربت، صحت ،تعلیم ،تکنیکی تربیت، زراعت اور واٹر سپلائی کے منصوبے شامل ہیں۔آئندہ مالی سال 25-2024 میں 17 منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائےگا ۔