آئندہ مالی سال( 2019-20ئ) کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

338
سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے ” اقتصادی جائزہ رپورٹ 2018-19ء“ پیر کو جاری کرے گی جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ءکا وفاقی بجٹ 11 جون 2019 کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کا اجراءہر سال بجٹ سے قبل کیا جاتا ہے جس میں قومی معیشت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔ اکنامک سروے رپورٹ میں دوران سال معیشت کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور معاشی اہداف کے حصول سمیت نمایاں معاشی کامیابیوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اعداد و شمار سے آئندہ بجٹ کے خدوخال اور ترجیحات کے تعین میں بھی مدد حاصل ہوتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی حکومت منگل کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی جس میں سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ معیشت کے دیگر شعبوں کی شرح نمو کی بڑھوتری اور ملک کے مسائل کے خاتمے کیلئے متعدد اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ سال 2019-20ءکا بجٹ غریب دوست ہو گا اور ملکی معیشت کی پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔