اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20 ءکے بجٹ میں سماجی تحفظ کے پروگرام پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور انتہائی غریب، یتیم، بیواﺅں، بے گھر، معذور اور بے روزگار افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ منگل کو یہاں قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی حکومت 10 لاکھ مستحق افراد کو صحت مند خوراک فراہم کرنے کے لئے ایک نئی راشن کارڈ سکیم متعارف کرا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ماﺅں اور نوزائیدہ بچوں کو خصوصی صحت مند خوراک مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 80,000 مستحق لوگوں کو ہر مہینے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ 60 لاکھ خواتین کو ان کے اپنے سیونگ اکاﺅنٹ میں وظائف کی فراہمی اور موبائل فون تک رسائی دی جائے گی اور 500 کفالت مراکز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فری آن لائن کورسز کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراط کو وہیل چیئر اور سننے کے آلات فراہم کئے جائیں گے اور تعلیم میں پیچھے رہ جانے والے اضلاع میں والدین کو بچے سکول بھیجنے کےلئے خصوصی ترغیبات دی جائیں گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ملک بھر میں عمر رسیدہ افراد کے لئے احساس گھر بنانے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ا