اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں نئی مردم شماری اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلئے 5، 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے جمعہ کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022ء میں نئی مردم شماری کرانے کیلئے 5 ارب روپے کی رقم وفاقی حصے کے طور پر تجویز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلئے 5 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔