آئندہ ورلڈ کپ میں پیشہ وارانہ ٹیم میدان میں لائیں گے،وزیراعظم عمران خان

62

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے بالخصوص کرکٹ میں اصلاحات کی جائیں گی اور آئندہ ورلڈ کپ میں پیشہ وارانہ ٹیم میدان میں لائیں گے۔ کیپیٹل ون ایرینا کے تاریخی جلسہ میں وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حالیہ ورلڈ کپ کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ کو درست کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے لیکن میرے الفاظ کو یاد رکھیں انشاءاللہ آئندہ ورلڈ کپ میں ہم پیشہ ور اور بہترین ٹیم لائیں گے۔ وزیراعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن ڈی سی میں ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔