آئندہ چند روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

58

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔