اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران …
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اور ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ گوپس، بگروٹ میں منفی 12، استور منفی 11، گلگت منفی 7، کالام اورقلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







