گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے لاہور ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی اور بحالی کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ، روایتی بازاروں کی بحالی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے میں نیلا گنبد اسکوائر، دہلی گیٹ مصالحہ مارکیٹ، شاہی حمام اور وزیر خان چوک شامل تھے۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی کا لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ، ورثے کی بحالی کے منصوبوں پر بریفنگ

مزید خبریں
لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے لاہور ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی اور بحالی کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ، روایتی بازاروں کی بحالی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے میں نیلا گنبد اسکوائر، دہلی گیٹ مصالحہ مارکیٹ، شاہی حمام اور وزیر خان چوک شامل تھے۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے سیکرٹری برائے میاں نواز شریف راشد نصراللہ، معروف سیاست دان میاں مرغوب، ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی (پی ڈبلیو سی اے) نجم الثاقب کے ہمراہ لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب نے کہا کہ لاہور ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن (ایل ایچ اے آر )منصوبہ حکومتِ پنجاب کے اس عزم کا عکاس ہے کہ لاہور کی تاریخی شناخت کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ پائیدار شہری ترقی کو بھی فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات کا تحفظ، روایتی بازاروں کی بحالی ،تاریخی عوامی مقامات کی بہتری، شہر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے اور شہریوں و سیاحوں کے لیے اس کی کشش میں اضافے کے لیے نہایت اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس دورے سے لاہور کے تعمیراتی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تاریخی شہری منظرنامے کی بحالی کے لیے مختلف اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت اجاگر ہوئی۔ اس منصوبے کے تحت پی ڈبلیو سی اے اور متعلقہ سرکاری ادارے مشترکہ طور پر کوششیں کر رہے ہیں تاکہ لاہور کے تاریخی مقامات کو فعال، قابلِ رسائی اور آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔






