وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹے کا نرخ بڑھنے پر شدید برہمی کااظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور پر ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کیا جس میں متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس کے دوران فلورملوں کو 3800روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیاگیااورسستے آٹے کی یقینی فراہمی کیلئے10ارب …
آٹے کے نرخوں میں اضافہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار برہمی، سستے آٹے کیلئے 10 ارب روپے سبسڈی دینےکی منظوری

مزید خبریں
لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹے کا نرخ بڑھنے پر شدید برہمی کااظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور پر ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کیا جس میں متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس کے دوران فلورملوں کو 3800روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیاگیااورسستے آٹے کی یقینی فراہمی کیلئے10ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعلیٰ نے سستے آٹے کیلئے10ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس کے دوران مارکیٹ میں آٹے اورگندم کے نرخ میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے، عوام کو سستے آٹے کی ترسیل ہر صورت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو سستے آٹے اورسستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔







