آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

91
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شما ل مشرقی بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور گڑھی دوپٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر لوگوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے،

سب سےزیادہ بارش فیصل آباد (جی ایم اے 86، سٹی 42، علامہ اقبال کالونی 40، گلستان کالونی 33، ڈوگر بستی 24،مدینہ ٹاون 12)، قصور16،سرگودھا 15، نور پور تھل 10 ،لاہور ( ائیرپورٹ 7،سٹی 2)،اوکاڑہ 4، ڈی جی خان 3، بنوں 70، مالم جبہ ،پٹن 6 ،بالاکوٹ 2، دروش ، میر کھانی ، باچاخان ائیرپورٹ ایک، گڑھی دوپٹہ 3 اور بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت ، سبی اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات مے متنبہ کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے چندنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اس دوران مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔