آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان میں کئی مقامات پربارش کا امکان

4
Chance of rain
Chance of rain

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش جبکہ ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تا ہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، با لائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارش اور چند مقاما ت پر موسلادھار با رش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش منگلا میں 88، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 85، بوکرا 26، سید پور 17، گولڑہ 4)، راولپنڈی (شمس آباد 58، چکلالہ 50، پیر وداھی 36، کچہری 27)، جہلم 37،لاہور (ایئرپورٹ 37، سٹی 7)، منڈی بہاؤالدین 21، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 18، سٹی 14)، اٹک 16، حافظ آباد 15، مری 11، نارووال 6، گجرات، گوجرانوالہ 2، لوئر دیر 38، کاکول 8، پشاور سٹی،

مردان، بالاکوٹ 2، کالام، چراٹ ایک، گڑھی دوپٹہ 20، مظفر آباد (ایئرپورٹ 9، سٹی 7)، کوٹلی 9اور راولاکوٹ میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 47، دادو، سبی 46، دالبندین، خیرپور، نوکنڈی اور موہنجو داڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔