اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،شمال مشرقی وسطی /جنوبی پنجاب ، جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، سندھ ،جنوبی/شمال مشرقی بلوچستان ، با لائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)شیخوپورہ 35، اسلام آباد ایئر پورٹ 25، گوجرانوالہ 23، حافظ آباد 22، لاہور (ایئرپورٹ 20، سٹی 6)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 18، سٹی 13)، گجرات 10، چکوال 8، اٹک 7، قصور 5، نور پور تھل ،جو ہرآباد ایک، قلات 21، اورماڑہ 7، سمنگلی، لسبیلہ 3، کراچی (سرجانی ٹاؤن 36، سعدی ٹاؤن 27، گلشن حدید 33، جناح ٹرمینل، فیصل بیس 20، ڈی ایچ اے فیزسیون 22، ایئرپورٹ اولڈ ایریا، گلشن معمار 14، یونیورسٹی روڈ 12، کیماڑی، ناظم آباد، نارتھ کراچی 11،
کورنگی 10، اورنگی ٹاؤن 3، پی اے ایف مسرور بیس 6، مٹھی 3، سکھر ایک، کوٹلی 5،مالم جبہ، کاکول 2 اور لوئر دیر میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی ، جیکب آباد میں درجہ حرارت 44، چلاس ، بھکر، بونجی ، نور پور تھل ، لیہ ، نوکنڈی اور دالبندین میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کی رات اور پیر 30 جون کے دوران موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری،
گلیات،راولپندی/ اسلام آباد، سوات، شانگلہ، ما لا کنڈ، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسی طرح موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی جبکہ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ بھی ہے۔ خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔