آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

143
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /بر فباری بھی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر جنوبی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا جبکہ بلوچستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ بارش تربت، خضدار میں 7، قلات 5، پنجگور، لسبیلہ ایک، لاڑکانہ 2، حیدرآباد، کراچی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران استور میں 0.4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام منفی 14، لہہ منفی 12، مالم جبہ، استور منفی 7، گوپس منفی 5، سکردو اور راولا کوٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔