آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ،جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

105
Meteorology Department

کوئٹہ۔ 05 اپریل (اے پی پی):موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے تاہم خضدار، لسبیلہ اور آواران میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/دھوپ رہی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ اور سبی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔