اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بھکر میں 168 ملی میٹر، کروڑ، لیہ 84، نور پورتھل 41، ڈی جی خان 25، جوہر آباد 24، بہاولنگر 20، کوٹ ادو 18، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانپور 15، ملتان 12، رحیم یار خان 11، مری 7، بہاولپور 6، ساہیوال، اوکاڑہ ایک، چھور 156، موہنجوداڑو 141، پڈعیدن 134، ٹنڈو جام 130، لاڑکانہ 115، میرپور خاص، سکرنڈ 111، حیدر آباد 91، مٹھی 78، خیر پور 72، بدین 66، سکھر 53، جیکب آباد 36، شہید بینظیر آباد 32، دادو 30، ٹھٹہ، روہڑی 22، کراچی 79، ڈی آئی خان 85، کالام 4، دیر 3، باچا خان ایئرپورٹ ایک، کاکول ایک، مردان 2، بالاکوٹ ایک، بارکھان 36، قلات 30، کوئٹہ 22، لسبیلا 22، ژوب 17، سبی 4، خضدار 2، ہنزہ 7، بابو سر 4، بونجی 3، چلاس، گلگت 2، استور، بگروٹ ایک اور راولاکوٹ میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 41 اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔