آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرد و خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

151
Meteorology Department

لاہور۔13نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آیند چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق بارش کے چند روز بعد ہی لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس دوبارہ 285 تک پہنچ گیا جس سے لاہور دنیا میں فضائی آلودگی میں دوسرے پر جبکہ پاکستان میں پہلے ہی سر فہرست ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 اورہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ریکارڈ کیا گیا۔