لاہور۔6جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک جبکہ لا ہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ و شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد،خشک اور دھند چھائی رہی جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نارنگ منڈی ،بدوملہی، سرگودھا، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،
بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید ھندوسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 05اور زیادہ سے زیادہ13سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 195 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرائونڈ میں 247،یو ایس قونصلیٹ 422،فاسٹ یونیورسٹی میں 252 ،خانہ سلیم 329، سی ای آر پی آفس 224،بریو زون 334،پاکستان انجینئرنگ سروسز 197اور شاہراہِ قائد اعظم پر ایئر کوالٹی انڈیکس309ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔