- Advertisement -
لاہور۔9مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرالود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اورخشک رہا تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرالود رہا ، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11جبکہ زیادہ سے زیادہ 27سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 47فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 78رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فیز8ڈی ایچ اے 102،ذکی فارمز155،لاہور امریکن سکول 82ریونیو سو سائٹی 80،سید مراتب علی روڈ92،یو ایس قونصلیٹ لاہور 102اورپاکستان انجینئرنگ سروسزمیں 95ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
- Advertisement -