لاہور۔17مارچ (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14جبکہ زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
ہوا میں نمی کا تناسب 37فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 116ریکارڈ کی گئی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں سید مراتب علی روڈ161،ذکی فارمز162،ریونیو سو سائٹی 139،سی ای آر پی آفس155،بریڈ اینڈ بائونڈ 155،ڈان بریڈ لاہور 127اور یو ایس قونصلیٹ میں 139ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔