آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ،21مارچ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

80

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 21مارچ بروزجمعرات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہا،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14جبکہ زیادہ سے زیادہ 33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،

ہوا میں نمی کا تناسب 33فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 124رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں سید مراتب علی روڈ134،ذکی فارمز166فیز 8 ایوی گرین 156،فیز8ڈی ایچ اے 154،یو ایم ٹی 141،ریونیو سو سائٹی 137،سی ای آر پی آفس124،بریڈ اینڈ بائونڈ 144اور یو ایس قونصلیٹ میں 154ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔