- Advertisement -
لاہور۔11اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21جبکہ زیادہ سے زیادہ 35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 23فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 57فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 82،سی سی آر پی آفس 61،ریونیو سوسائٹی 57اورپاکستان انجینئر نگ سروسز میں63 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
- Advertisement -