آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

81
rain
rain

لاہور۔25اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں تیز ہوائوں وگر ج چمک کے سا تھ موسلادھار بارش کا امکان اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ 34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 99فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریونیو سوسائٹی میں122، یو ایم ٹی 102،سید مراتب علی روڈ پر115،یوایس قونصلیٹ 97،پاکستان انجینئرنگ سروس 112،سی ای آر پی آفس 112،نٹسول آفس112 اور ٹھوکر نیاز بیگ 107ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔