لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22اور زیادہ سے زیادہ 33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32فیصد رہا۔
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 143فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ذکی فارمز 160،عسکری ٹین 231،نیٹسول آفس 157،سی ای آر پی159،لاہور امریکن سکول 259،یوایس قونصلیٹ 165،ریونیو سو سائٹی 142،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 165اور سید مراتب علی روڈ پر 163 ریکارڈ کیاگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517113