آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک ر ہے گا ، محکمہ موسمیات

126
weather is dry and cold
weather is dry and cold

لاہور۔29نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر اضلاع میں موسم کے سرد وخشک رہنے جبکہ چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند کے چھائے رہنے کا امکان ہے۔

تر جمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے چند علا قے سموگ اورد ھند کی لپیٹ میں رہے،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 236فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس سندر رئیل سٹیٹ 297،سی ای آر پی281،یو ایم ٹی 240،پولوگراونڈ360،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 292اور سید مراتب علی روڈ پر166ریکارڈ کیا گیا ۔