آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مز ید بارش کا امکان

5
rain
rain

لاہور۔22جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مز ید بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ مو سمیات کے مطا بق لا ہور، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، چینوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی تو قع ہےجبکہ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ،چینوٹ ،فیصل آباد،ساہیوال، جھنگ اور گردونواح میں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہو ئی جبکہ ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلتے رہے ،

صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا ، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27اور زیادہ سے زیادہ33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 83فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں عسکری ٹین میںایئر کوالٹی انڈیکس 56، یا نی ہوم71، غازی روڈ69،جوہر ٹائون 65، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 56اور شا ہراہ قائد اعظم64ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔