لاہور۔3فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صو با ئی دارا لحکومت لاہو سمیت شما ل مشر قی علا قوں قصور ، شیخو پورہ، سیالکوٹ،نارووال اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ مو سمیات کے مطا بق لاہور، قصور، اوکاڑہ ، ننکا نہ صا حب، شیخو پورہ، سیالکوٹ،نارووال، گجرات،گوجرانوالہ اور حا فظ آباد میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ نے کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10اور زیادہ سے زیادہ22سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب39رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 155فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس پاورزون 190،عسکری ٹین 165غازی روڈ173، اڈا پلا ٹ 162،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 166،پاکستان انجینئرنگ سروسز 174،ذ کی فا رمز 168اور ایم ایم عالم روڈ210 ریکارڈ کیا گیا۔