23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی...

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقا مات پر آند ھی ، جھکڑ چلنے اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش منڈی بہائوالدین میں 67 ملی میٹر، لاہور (ائیرپورٹ 66، سٹی 56)، گجرات 60، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 23، سٹی 18)، قصور 20، شیخوپورہ 13،گوجرانوالہ 03، نارووال، حافظ آباداور بھکر 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 36سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 58فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 88فیصد رہی، اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کچھ اس طرح رہا کہ ریونیو سوسائٹی میں110، یو ایم ٹی 92،سید مراتب علی روڈ پر99،ٹھو کر نیا ز بیگ84، آرک سٹیشن ون 97،یوایس قونصلیٹ 124،پاکستان انجینئرنگ سروسز 88،سی ای آر پی آفس 92اور بلاک اے جوہر ٹاون میں84 ائیر کوالٹی انڈیکس119 ریکارڈ کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=487831

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں