ملتان۔ 07 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ،گرد آلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
جمعہ کو ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39.8 اورکم سے کم27.7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب61فیصد اورشام پانچ بجے37فیصدتھا۔ہفتہ (کل)کوطلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر10منٹ پر اور غروب آفتاب شام سات بجکر15منٹ پر ہوگا۔