ملتان۔ 26 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
بدھ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیا دہ درجہ حرارت44 اورکم سے کم31.2سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح 8 بجے ہوا میں نمی کاتنا سب49 فیصد اورشام 5بجے30فیصدتھا۔
کل جمعرات کو طلو ع آفتاب صبح5بجکر12منٹ پر اور غروب آفتاب شام 7بجکر21منٹ پر ہوگا۔