ملتان۔ 27 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلود،گردآلودرہنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
جمعرات کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.2اورکم سے کم 31.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح 8 بجے ہوا میں نمی کاتناسب 56فیصد اور شام 5بجے41فیصد تھا۔آج جمعہ کو طلو ع آفتاب صبح 5بجکر 13 منٹ پر اور غروب آفتاب شام 7بجکر21منٹ پر ہوگا۔