ملتان۔ 25 اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔اتوار کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.2اورکم سے کم30.5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب 76 فیصد اور شام پانچ بجے49فیصدتھا۔کل سوموار کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر45منٹ پر اور غروب آفتاب شام چھ بجکر 46 منٹ پر ہوگا۔