آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم گرم ،مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات

155
Meteorology Department
Meteorology Department

ملتان۔ 11 ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سوموار کو ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت40.2اورکم سے کم 29.5سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیا گیا ۔

صبح 8 بجے ہوا میں نمی کا تناسب66فیصد اور شام 5بجے41فیصدتھا۔ منگل کو طلوع آفتاب صبح 5بجکر52منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6بجکر25منٹ پر ہوگا۔