آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد،مطلع ابرآلود اور صبح کے وقت ہلکی دھند ہوگی،محکمہ موسمیات

143

ملتان۔ 12 دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد مطلع ابرآلود اور صبح کے وقت ہلکی دھند ہوگی۔جمعرات کے روز ملتان میں زیادہ سے زیا دہ درجہ حرارت 21.5اورکم سے کم 6.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،

صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتنا سب86 فیصد اور شام پانچ بجے 43 فیصد تھا۔جمعہ کے روزطلو ع آفتاب صبح چھ بجکر 59منٹ پر اور غروب آفتاب شام پانچ بجکر 16 منٹ پر ہوگا۔