ملتان۔ 29 اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہےگا ۔
منگل کو ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43.5 اورکم سے کم 25.0 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح آٹھ بجےہوا میں نمی کا تناسب 28فیصد اورشام پانچ بجے 11 فیصد تھا۔کل بدھ کو طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر 32منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6بجکر52منٹ پر ہوگا۔